تازہ ترینعلاقائی

واپڈا ہ نے رینالہ خورد میں عوام کو ستانے کی کوئی کسر نہ چھوڑی نذارنے وصول کرنے کے باوجود عوام کو ذلیل خوار کرنے میں تمام محکموں سے آگے نکل گے

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر) واپڈا ہ نے رینالہ خورد میں عوام کو ستانے کی کوئی کسر نہ چھوڑی نذارنے وصول کرنے کے باوجود عوام کو ذلیل خوار کرنے میں تمام محکموں سے آگے نکل گے تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈاہ جہاں عوام کو لوڈشیڈنگ سے تو تنگ کر رہا ہے وہاں لوگوں کے درست میٹر خراب ظاہر کر کے نذرانے وصول کر رہا ہے جب کوئی منت سماجت کرتا ہے تو آٹھ ماہ سال تک دفتر کے چکر لگواتے ہیں یہاں تک کہ وہ جرمانہ اور نذرانہ دونوں ادا نہ کر دے اسی طرح گزشتہ دنوں اعظم ٹاؤن رینالہ خورد کا ٹرانسفارمر جل گیا جس کو مرمت کرنا محکمہ کا کام تھا لیکن غریب محکمہ نے کشکول پکڑ کر ہر گھر سے 100روپے وصول کیے اور دو دن بعد ٹرانسفارمر لگایا اس دوران کوئی ایمرجنسی ٹرالی وغیرہ فراہم نہ کی گئی ٹرانسفارمر کو لگائے ابھی دوسرا ہی دن ہوا ہے کہ ٹرانسفارمر دوبارہ جل گیا ہے جس کی وجہ اورلوڈ ہے جو کہ لائن مین حضرات نذرانہ وصول کر کے ان علاقوں تک بھی ابھی سروس فراہم کر رہے ہیں جہاں ابھی بجلی منظور بھی نہیں ہوئی اب بھی عوام کو لوڈشیڈنگ تو برداشت کرنی پڑتی تھی۔ اب دو دن گرمی برداشت کرنے کے بعد تیسرے دن کوئی شکل نظر آئی ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے 

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی خصوصی مہم تیزی سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker