پاکستانتازہ ترین

فرنس آئل کی درآمد میں تاخیر، بجلی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فرنس آئل کی درآمد ميں تاخير کی وجہ سے ملک ميں بجلی کا بحران سنگين ہونے کا خدشہ پيدا ہوگيا ہے۔ پی ايس او ذرائع کے مطابق قومی جہاز راں ادارے پی اين ايس سی نے وعدے کے باوجود جون کے مہينے کیلئے فرنس آئل کی درآمد کیلئے 3 جہاز فراہم نہيں کئے، جس کی وجہ سے اب تک ايک لاکھ 95 ہزار ٹن فرنس آئل درآمد نہيں ہوسکا۔ پاکستان ميں تھرمل بجلی کی پيداوار کیلئے ہر روز 30 ہزار ٹن سے زائد تيل کی ضرورت ہوتی ہے، دو تہائی بجلی فرنس آئل سے پيدا ہوتی ہے، فرنس آئل کی درآمد ميں تاخير سے ملک ميں بجلی کا بحران سنگين ہونے کا خدشہ پيدا ہوگيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انہیں روکا کس نے ہے۔۔۔۔۔؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker