شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پشین:واپڈاہائیڈرویونین کے سابقہ ڈویژنل چئیرمین وصوبائی ایگزیکٹیو ممبرحاجی محمد نعیم کاکڑسینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی

پشین:واپڈاہائیڈرویونین کے سابقہ ڈویژنل چئیرمین وصوبائی ایگزیکٹیو ممبرحاجی محمد نعیم کاکڑسینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی

 


پشین ﴿بیوروچیف /ملک سعداللہ جان ترین﴾ پشین واپڈاہائیڈرو یونین کے سابقہ ڈویژنل چئیرمین و صوبائی ایگزیکٹیو ممبر حاجی محمد نعیم کاکڑ سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی، بور محمد کی سربراہی میں کیسکو لیبر یونین میں شمولیت اختیار کرلی واپڈا ہائیڈرو یونین سے مستعفی ہونیوالے حاجی محمد نعیم کاکڑ نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹیں گے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں سے مزدوروں کو مزید اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے ہمیں بے بس اور باغی کہنے والے بوکھلاہٹ کا شکا ر ہیں کیسکو ملازمین کا ہر حال میں ساتھ دیتے رہیں گے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ناانصافیوں اقربائ پروری ،دھونس دھمکیوں اور غریب محنت کشوں کے مسائل کو حل نہ کرنے کی بجائے مخصوص ٹولہ کا ذاتی مفادات ،بھرتیوںمیں حقداروں کے بجائے بیٹے ،بھانجے ثالوں اور رشتہ داروں کی بھرتیاں ،یونین پر قابض سدا بہار لیڈروں کا قبضہ ،چندے کے نام پر ختم ہونیوالہ بھتہ وصولی اور مزدوروں کو ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر نا ختم ہونیوالا بلیک میلنگ جیسے غیر آئینی اور مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے کیسکو کے محنت کشوں میںعرصہ دراز سے ایک لاو اپک رہا تھا لیکن محنت کشوں کو امید کی کرن نظر آگئی ہے مزدوروں کے حقوق پر کسی کو سعودے بازی کی اجازت نہیں دی جائیگی کیسکو لیبر یونین مزدوروں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کررہی ہے واپڈا میں ملکی سطح کی دو یونینز موجود تھیں جو کہ 18ویں ترمیم اور واپڈا میں مختلف کمپنیوں کے وجود میں آنے کے بعد دونوں ملکی سطح کی یونینز ختم ہوچکی ہیں اور باقاعدہ پی ای پی سی او نے ان یونینز کو کالعدم قرار دیا ہے ہائیڈرو یونین کی سی بی اے کی حیثیت دو ہزار دس ہی میں ختم ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بور محمد کی قیادت میں واپڈا ہائیڈرویونین کے عہدے سے مستعفی ہوکر سینکڑوں ساتھیوں سمیت کیسکو لیبر یونین میں شمولیت اختیار کرلی مستعفی ہونیوالوں میں بور محمد کاکڑ کی سربراہی میں حاجی نعیم کاکڑجان محمد ملک مجیب اللہ کاکڑ عبدالمالک نصیب اللہ محمد جان طارق جاوید حیات اللہ عبدالواحد پرویز احمد اور دیگر شامل ہیں اس موقع پر کیسکو لیبر یونین کے مرکزی صدر صفدر کرد جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ سنیر نائب صدر ہمایوں ترین وائس چئیرمین رفعت اللہ جوگیزئی سیکرٹری اطلاعات آصف شاہوانی چیف آرگنائزر سخی سلطان فنانس سیکرٹری عبدالسلام اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کیسکو لیبر یونین مزدوروں کی بقائ اور انہیں درپیش مشکلات کو جڑ سے اکھاڑنے کا نام ہے مزدوروں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کیسکو لیبر یونین کے قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھکنے اور بھکنے والوں میں سے نہیں ہے حق وصداقت کی جنگ لڑتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی جائیگی۔۔۔

error: Content is Protected!!