تازہ ترینکھیل

پی سی بی کاوقاریونس کواہم ذمہ داریاں سونپے جانےکاامکان

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی کے چیئرمین ذکااشرف نے چند دن پہلے وقاریونس کو آسٹریلیا سے لاہور بلوایا تھا۔ ذرائع کے مطابق وقاریونس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی آفر کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم کا کنٹریکٹ بھی 30 نومبر کو ختم ہو رہا ہے جس میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں وقاریونس ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ بورڈ اور وقاریونس کے درمیان مالی معاملات طے ہونے کی صورت میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی اضافی ذمہ داریاں بھی انہیں دیئے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق بات چیت جاری ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کی طرف سے شفاف انتخابات کیلئے تجاویز سپریم کورٹ میں پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker