تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

وار د کا صارفین کے لیے 4Gسروس متعارف کروانے کااعلان

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وارد ٹیلی کام نے اعلان کیا ہےنے اپنے صارفین کے لیے 4Gسروس متعارف کروانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے  ۔یہ اعلان کمپنی نے مختلف اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے دیاہے ۔اس سے قبل وارد کی جانب سے تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے اس کے صارفین میں مایوسی پھیل گئی تھی ۔وارد ٹیلی کام کے صارفین اس بات پر شدید غم و غصے میں مبتلا تھے کہ وارد کمپنی نے اپنے صارفین کو یکسر نظر انداز کیا ہے اور نیلامی میں حصہ نہ لے کر صارفین کو مایوس کیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو یہ پیغام پہنچایا جا رہا ہے کہ ڈیٹا ٹیکنالوجی کے متعلق اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔ ہم اپنے صارفین کے صبر کو سراہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایک بہترین چیز آنے والی ہے، وارد جلد ہی اپنے صارفین کو خوشخبری سنائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وارد اگر چہ نیلامی میں شامل نہیں تھا لیکن نئی ڈیٹا ٹیکنالوجی کی فراہمی میں اسے کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے اور وہ جلد ہی اپنے صارفین کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ گزشتہ روز بھی وارد کی جانب سے اپنے صارفین کو ملنے والے پیغامات میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ وارد کسی طور پر بھی دوسری کمپنیوں سے پیچھے نہیں ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ صارفین کو جدید سروس فراہم کرنا نہ صرف صارفین بلکہ خود کمپنی کیلئے بھی انتہائی ناگزیر ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیلامی کے کچھ دنوں بعد وارد کمپنی کے حکام نے پی ٹی اے کے حکام سے ملاقات بھی کی جس میں ڈیٹا ٹیکنالوجی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ماہرین کے مطابق وارد کے پاس جدید ترین 4G-LTE کا اوپن لائسنس موجود ہے اور اسے صارفین کو سروس فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے محض ایک این او سی کی ضرورت ہے جس کے حصول کے بعد وارد صارفین کو جدید ترین سہولت فراہم کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پانامالیکس سپریم کورٹ اور ملکی حالت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker