پاکستانتازہ ترین

تعلیم یافتہ افراد ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وسیم اکرم

waseem akramاسلام آباد(بیورو رپورٹ)فاسٹ این یو اسلام آباد کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ افراد ہی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جبکہ نیسکون کے صدر فہیم اقبال چوہدری نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، آمدہ الیکشن میں نوجوانوں کا ووٹ بہت اہمیت کا حامل ہوگانئی نسل اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ این یو اسلام آباد کے زیر اہتمام نیسکون 2013 (نیشنل سلوشن کنونشن) گزشتہ روز فاسٹ ۔ این یو ایڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر فاسٹ۔ این یو اسلام آباد ڈاکٹر وسیم اکرم تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وسیم نے فاسٹ ۔این یو یونیورسٹی کے طلباء کی کاوش کو سراہا جو انہوں نے سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر مظہر حسین کی سربراہی میں اس میگا ایونٹ کو منعقد کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سپنسرز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے بغیر یہ ایونٹ منعقد کرنا ممکن نہ تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ایک پڑھا لکھا انسان معاشرے کے مسائل کو حل کرنے اور اپنا کردار معاشرے میں ادا کرے۔ ہمارے سامنے بہت سے چیلنج ہیں جو ہمیں محسوس کرتے ہوئے ذمہ داری سے حل کرنے ہوں گے۔ آپ نوجوانوں کو پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور مجھے یہ یقین ہے کہ ہمارے پاس دنیا میں یہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ اس موقع پر نیسکون 2013کے صدر مسٹر فہیم اقبال چوہدری نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور سپنسرز اور مندوبین کا اس ایونٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کی انتہک محنت اورکوشش کو سراہا جو انہوں نے اس سال نیسکون کو کامیاب بنانے میں کی۔ مسٹر فہیم نے ایونٹ کو ختم کرتے ہوئے حاضرین کو اس سال کے ایونٹ کو یاد رکھتے ہوئے کہا کہ آئیں پاکستان کو سر سبز بنائیں اور اپنا ووٹ اس الیکشن میں درست استعما ل کریں تاکہ ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہو۔ نیسکون 2001میں وجود میں آیا، نیسکون یونیورسٹیوں کے طلباء کے درمیان مقابلے منعقد کر تا ہے تاکہ نوجوان کردار، تجارت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے روز مرہ کے مسائل کو حل کر سکیں۔نیسکون کے زیر اہتمام برقیات، روبوٹ، سافٹ ویر ڈویلپمنٹ، تجارتی نظریات اور فنانس سے لے کر کھیل، تھیٹر، آرٹ اور دیگر ایونٹ منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس ایونٹ میں پاکستان کی تمام مشہور یونیورسٹیوں نے شرکت کی جن میں NUST, LUMS, FAST، اقرا ، بحریہ، اسلامک، اردو یونیورسٹیاں، IMS پشاور، UETٹیکسلا، Beaconhouse سکول سسٹم، سٹی سکول، کیڈٹ کالج حسن ابدال اور SOSکے زیر اہتمام 35مختلف کیٹگریز شامل تھیں۔ اس ایونٹ میں پانچ لاکھ تک انعامات ، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ جیتنے والوں میں تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button