تازہ ترینعلاقائی

لاہور:پانی’’زہر‘‘ملا ہونے کی وجہ سے لوگ موذی امراض میں مبتلا

لاہور﴿امیتاز علی شاکر ﴾کاہنہ نومیں پانی ’’زہر‘‘ملا ہونے کی وجہ سے ہردوسرا شخص مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ نوجس کی آبادی تقریبا ایک لاکھ نفوس سے زائد ہے۔اور یہاں پر پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے ہردوسرا شخص یرقان،گیسٹرو،جلدی امراض،اور دیگر بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگا۔محکمہ صحت اور سٹی گورنمنٹ کو بارہا اس بارے میں بتایا گیا۔اور درخواستیں بھی دی گئیں۔مگر آج تک کسی بھی سیاسی رہنمائ یا محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔حکومت پنجاب نے کئی سال پہلے کاہنہ نومیں واٹرپلانٹ لگانے کا افتتاح بھی کیا ،لیکن کاہنہ نوکے ایم این اے چودھری طارق شبیر میئو،ایم پی اے فاروق یوسف گھرکی نے اس اہم مسئلے پر آج تک توجہ نہ دی ،کاہنہ میں واٹرپلانٹ لگانے کے لئے جو کیبن بنائے گئے تھے ان پر بھی مقامی ایم این اے طارق شبیرنے قبضہ کرکے کرایہ پر دے دئیے تھے۔لیکن عوام کویونہی بے بسی کی موت مرنے دیا گیا۔صرف حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر اس اہم مسئلے کو بھی اپنی انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے۔اور کاہنہ نو کے ساتھ ہر ایم این اے اور ایم پی اے نے سوتیلا سلوک جاری رکھا اور مسلسل نظرانداز کیا گیا ہے،اہل علاقہ کاہنہ نو نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گزارش کی ہے کہ خدارا اس اہم مسئلہ کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے۔تاکہ کاہنہ نومیں رہنے والے ایک لاکھ سے زائد بچے ،جوان،بوڑھے اور خواتین زہرملا پانی پینے سے بچ سکیں اور مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بھی بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بازیاب کروا لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker