پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ موسمیات کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کم بارشوں کے باعث پاکستان میں پانی کی قلت کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس سے آبپاشی سمیت بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل  ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل وزارت دفاع کے مشیر ڈاکٹر قمر زمان چوہدری نے صدر پاکستان ، وزیراعظم اور متعلقہ اداروں کو پانی کی قلت کے بحران کے خدشے کے پیش نظر  اقدامات اٹھانے کی تجویز دی ہے ۔  ڈاکٹر قمرزمان نے کہا ہے کہ تمام عوامل ظاہر کررہے یں کہ ملک میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے منگلا اور تربیلا  ڈیم میں کئی سالوں میں پانی کی سطح نچلی سطح پر آگئی ہے  تربیلا میں 1463فٹ پانی رہ گیا ہے جبک ڈیڈ لیول 1378 فٹ ہے اور زیادہ سے زیادہ ذخیرہ 1550 کہا جاسکتا ہے  اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1154 فٹ ہے جبکہ ڈیڈ لیول 1040اور زیادہ سے زیادہ گنجائش 1242 فٹ ہے ۔ دوسری طرف پاکستان کے دو دریائوں جہلم اور چناب  کا انحصار بھارتی مقبوضہ کشمیر اور ہماچل پردیش  میں ہونے والی بارشوں پر ہے لیکن کشمیر میں جنگلات کے باعث بارشوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے  دریں اثنائ پاکستان کے طول وعرض  میں بارشوں میں شرح میں کمی کے باعث زیر زمین پانی کے ذخائر مزید نیچے چلے  جائیں گے اور آنے والے موسم سرما میں آبپاشی  کیلئے پانی کا بحران شدید ہوجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی بہاؤ الدین:محرم الحرام میں 7علماء کرام اورذاکرین کےخطاب پرپابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker