تازہ ترینعلاقائی

کاہنہ وگردونواح میں پینے کاصاف پانی نایاب ہوگیا

لاہور( امتیازعلی شاکرسے)کاہنہ وگردونواح میں پینے کاصاف پانی نایاب ہوگیا،شہری دوردرازسے پانی بھرکرلانے پرمجبور۔بے شمار دعوؤں اوروعدوں کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے انتخابی حلقے میں پینے کے صاف پانی کاکوئی قابل ذکرمنصوبہ نہ لگ سکا۔شہری سمیرعلی اشفاق،اکبربھٹی،اشفاق سلطانی،حیدر علی ،سعادت علی،نیامت علی،رضوان اشرف،عاشق ،فاروق شاکر،ساجد نوشاہی،حکیم ہارون و دیگرنے بتایاکہ کاہنہ،پرانا کاہنہ،گجومتہ،ودیگرشہری علاقوں میں ناقص سیوریج سسٹم کی بدولت زیرزمین پانی پینے کے قابل نہیں رہاجس کے باعث علاقہ مکین آبادی سے دورکھیتوں میں لگے نلکوں سے پانی بھرکرلاتے ہیں۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پانی مہنگے داموں خریدنے یادوردرازسے بھرکرلانے کی طاقت نہیں رکھتے لہٰذاپینے کے صاف پانی کے چھوٹے چھوٹے منصوبے کاہنہ ،پراناکاہنہ،گجومتہ میں آبادی کے حساب سے مختلف مقامات پرلگائے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button