تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:پیپلزپارٹی جمہوریت کی علامت اورشہیدوں کی پارٹی ہے،منظوروٹو

mian manzoor ahmad watooحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)صدر پیپلز پارٹی پنجاب وفاقی وزیرمیاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق وجمہوریت کی علامت اور شہدوں کی پارٹی ہے جس کی قیادت نے عوام کے حقوق کی خاطر دوڈکٹیٹروں ضیاء الحق اور پھر مشرف کے ادوار میں جام شہادت نوش کیا وہ گزشتہ روز سابق تحصیل ناظم سید مراتب علی کرمانی اور سابق ناظم سید وقار علی کرمانی کے ڈیرہ پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے انکے دکھوں کا مداواممکن بنانا ہے ہم نے بنیادی ترقیاتی کام کئے جبکہ ہمارے مخالفین میگا پروجیکٹس کے نام پر کمیشن مافیاکے ذریعے تجوریاں بھرتے رہے انھوں نے کہا کہ شریف برادران کا جادو جنگلا اور میٹرو بس جیسے ناقص منصبوں کی نذر ہوگیا قوم نے انکا اصل چہرہ دیکھ لیاہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ کے محلات کے مکینوں سے تخت لاہور چھین کر آئندہ چاروں صوبوں میں حکومت قائم کریگی انھوں نے کہا کہ انکے آبائی حلقہ جات میں انھیں شکست دینے کے دعوے کرنیوالے سہانے خواب دیکھ رہے ہیں اورمفاد پر ست ٹولہ پر پنجاب حکومت کا قومی سرمایہ بے دریغ بہایا جا رہاہے مگر ایسے لوگ جنھیں گزشتہ انتخابات میں ہم نے ممبر اسمبلی بنوایا وہ کس منہ سے سامنا کر ینگے انھوں نے واضع کیا کہ پیری مریدی کے نام پر اسمبلی رکنیت حاصل کرنیکا دور گزر چکا اب عوام کی حقیقی خدمت کا دور ہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرواد ینگے اس موقعہ پرسید مراتب علی کرمانی سابق تحصیل ناظم ،مرزا ہدایت اللہ بیگ نمبر دار آف محمد پور مغلاں ، سید وقا ر علی کرمانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button