پاکستانتازہ ترین

لوٹ کھسوٹ کا پاکستان ، اقبال کا پاکستان نہیں، شہبازشریف

لاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ 65سال بعد بھی پاکستان اقبال کاپاکستان نہیں،ترکی اورچین کے ہم پلہ ہوناہے توزربابا اورعلی باباچالیس چوروں سے جان چھڑانا ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اغیار کے ہاتھوں پٹنے پر دل خون کے آنسوروتاہے، اسلام آباد میں بیٹھے زربابا اورچالیس چورں نے کسی کونہیں بخشا، جان بھی چلی جائے تو ترقی کے پروگرام پر عمل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اقبال کاپیغام عشق رسول،خودداری اوربے نیازی کاپیغام ہے، انہوں نے کہا کہ لوگ ظلم وستم ،زربابا اورڈبہ پیروں سے آزادی چاہتے ہیں،وزیراعلی کی تقریرکے دوران ایک مسلم لیگی کارکن نے احتجاج شروع کردیا ،منع کرنے کے باوجود احتجاج کرتا رہا،جس پر شہبازشریف نے اپنی تقریر مختصر کرے ناراض کارکن کو اپنے ساتھی لے کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی مفتی اعظم نے جنگجو تنظیم ’’داعش‘‘ کو اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker