تازہ ترینعلاقائی

وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر کارنے راہگیر کو کچل ڈالا

wazirabadوزیرآباد (نامہ نگار) وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ایک کار نے راہگیر کو کچل ڈالا۔ نامعلوم گاڑی نے زخمی کو 200فٹ تک رگیدا۔ بھیڑ کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔نعش کو دیکھ کر سکول کے بچے سہم گئے ، اے ایس پی کی مداخلت پر پولیس موقع پر پہنچی۔نعش کی شناخت نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مجسٹک فیکٹری کے سامنے سڑک پار کرنے والے ایک 60سالہ شخص کو نا معلوم گاڑی نے روند ڈالا اور 200فٹ تک نعش گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔جسم کے تمام اعضاء ٹوٹ گئے۔ نا معلوم گاڑی موقع سے فرار ہو گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص کالی شلوار اور کالی قمیض پہنے ہوئے تھاجس سے گمان ہے کو وہ سیکیورٹی گارڈ ہے۔صدر پولیس متعدد بار اطلاع کے باوجود دو گھنٹے تک بھی موقع پر نہ پہنچی۔نعش سڑک پر بارش میں بے یار و مدد گار پڑی رہی۔سکول جانے والے بچے نعش دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔ بچیوں کی طبیعت خراب ہو گئی اور بعض بچے الٹیاں کر نے لگے۔ سڑک پر گاڑیوں کی بھیڑ لگنے سے ٹریفک میں خلل بھی پڑا۔اے ایس پی کی مداخلت پر تھانہ صدر کی پولیس دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی جبکہ تھانہ سڑک کے کنارے پر 5منٹ کی مسافت پر موجود ہے۔نعش کو وزیرآباد ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاحال نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جن بچوں کی طبیعت خراب ہو ئی ان کو بھی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:بجلی چوری میں ملوث واپڈا اہلکاروں کو بھی گرفت میں لایا جائے گا،ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker