پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی خطہ کے مسائل کا حل سرائیکی صوبہ کا قیام

ڈیرہ غازی خان﴿ بیورو رپورٹ﴾ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کی خطہ کے مسائل کا حل سرائیکی صوبہ کے قیام میں ہے وفاقی حکومت سرائیکی صوبہ کے قیام کے قیام کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے وہ یہاں ڈیرغازی خان میں ائیرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے ڈویثر ن بھر کے اراکین اسمبلی ٹکٹ ہولڈر ز اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر مملکت خواجہ شہراز محمود بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے پارٹی کے اراکین کے علاوہ مسلم لیگ ق رکن صوبائی اسمبلی سردار یوسف لغاری سے بھی ملاقات کی اور مسائل سنے اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈیرہ غازیخان تا مظفر گڑھ۔ ملتان روڈ کو دو طرف کیرج وے بنانے کیلئے NHA کو ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کی اور لیہ تونسہ پل کی فزیبلٹی رپورٹ بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی اراکین سے گفتگو میں کہا کی ماضی میں جو کچھ ہم نے تجربات سے سیکھا ہے اس کی روشنی میں جمہوریت کو مضبوط منانے کے لئے کوشش جاری ہے انہوں نے اراکین اسمبلی کی تجویز پر دریائے سندھ اور اووکوہی کے سیلابی پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر نے کی ہداہت کی اور راجن پور کو گیس کی فراہمی کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔وزیر اعظم نے رکن یوسف لغاری کی درخواست پر کوٹ چھٹہ، جام پور بائی پاس کی تعمیر کیلئے NHA کو فوری سروے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ راکھی گاج سے بواٹہ تک انٹرنیشنل ہائی وے جائیگا، جاپان کے تعاون تعمیر کی جارہی ہے۔22                کلومیٹر روڈ عالمی معیار پر بنائی جائیگی۔وزیر اعظم نے کہا ہماری حکومت نے ڈیرہ غازیخان میں غازی یونیورسٹی
ورچوئل یونیورسٹی۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت بڑے تعلیمی منصوبے دئیے ہیں اور چارٹرڈ فیڈرل یونیورسٹی کا منصوبہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم ائیر پورٹ کے Vip لاونچ میں اعلی سطی میٹنگ کے بعد علی پور کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر ائرفورس علی پور اور خان گڑھ کیلئے روانہ ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  سوات: سرچ آپریشن، 10مشتبہ افراد سمیت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 20افراد گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker