پاکستانتازہ ترین

بھارت سے ہر قسم کے حالات میں مقابلے کےلیے تیار ہیں۔نوید قمروزیردفاع

naveed qamarاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان  کےوزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک سے تنازعات میں کمی چاہتاہے تاہم بھارت سے ہر قسم کے حالات میں مقابلے کےلیے تیار ہیں۔ دارلحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اگر تعلقات بدترین بھی ہوجائیں تو بھی ہمیں فکر نہیں،پاکستان ہر قسم کے حالات میں بھارت سے مقابلے کےلیے تیار ہے۔  سید نوید قمر نے کہا کہ بھارت سے کشید گی نہیں چاہتے اور تمام تنازعات کا خوش اسلوبی سے حل چاہتے ہیں،بھارت کو بھی کہتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے،بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک کو اندورنی خطرات درپیش ہیںِ، ہماری افواج اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت بڑی قربانیاں دیں،خطے میں امن وامان کے قیام کےلیے فوج کا کردار جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گوگل کا واٹس ایپ کے مقابلے میں نیا فچر متعارف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker