پاکستانتازہ ترین

زرداری کے خلاف اب سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے، وزیرقانون

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ سوئس حکام کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا، اب صدر کے خلاف مقدمات نہیں کھل سکتے۔ مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے حکام کو سوئس مقدمات سے متعلق خط لکھا تھا جو عدالت عظمی کی منظوری کے بعد بھجوایا گیا تاہم وہاں سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ فاروق نائیک نے وثوق سے کہا کہ اب صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات نہیں کھل سکتے۔ وزیرقانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجوزہ احتساب بل پر اپوزیشن سے کوئی اختلاف نہیں ، اگر ن لیگ کو کوئی مسئلہ ہے تو ان سے ہی معلوم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب بل وفاقی وزیر خورشید شاہ سے مشاورت کے بعد قانون سازی کے لیے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جشنِ آزادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker