پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چاراہم دہشت گرد گرفتار

شمالی وزیرستان/راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران چار اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں چار دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی تو دو دہشتگرد رزمک بازار سے پکڑے گئے جبکہ دو ایک قریبی کمپاؤنڈ میں روپوش ہوگئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے اور کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر ان دونوں دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں سے اہم معلومات ملنے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker