تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ: ارجنٹائن کو شکست دیکر سعودی عرب نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قطر(نمائندہ سپورٹس)قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔اس جیت کے ساتھ سعودی عرب نے ایک اہم اعزاز  بھی اپنے نام کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پہلا عرب اور ایشیائی ملک ہے جس نے ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button