شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ 2019: ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا

ورلڈ کپ 2019: ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا

لندن(پاک نیوز سپورٹس) انتظار کی گھڑیا ں ختم ہو گئیں، کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے۔ خراب موسم کی پیشگوئی لیکن چھکے چوکوں کی بہار آئے گی۔ وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی، کپتانوں کو اپنے کھلاڑیوں پر مان ہے تو دیوانے بھی اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔گوروں کے دیس کرکٹ کی عالمی جنگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ مانچسٹر کے میدان میں دوایشیائی کرکٹ پہلوان جان دکھائیں گے۔دو بجے ٹاس اور اڑھائی بجے کرکٹ سپرہٹ ہو گی۔ انتظار کی گھڑیاں ختم، الٹی گنتی شروع ہو گئی، کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریاں کیں، پالیسز بھی بنا لیں۔بارش کی پیشگوئی کے سبب کرکٹ کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ ہے، ٹاس بہت اہم ہے، جیتنے والے کپتان کو ایڈوانٹیج ہو گا۔ پہلے بولنگ کو ترجیح دی جائے گی۔انچسٹر کی فلیٹ وکٹ پر رنز کی برسات ہو گی، چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی۔ قومی ٹیم کا سات سپیشلسٹ بیٹسمین کے ساتھ جانے کا امکان ہے، شعیب ملک پر نظریں جم گئیں۔ایونٹ کے بہترین بولر محمد عامر میدان میں ہیرو بن کر اتریں گے، نمبر ون بابر کا ایکشن بھی جابر ہو گا۔ شاداب خان ایکشن میں آنے کے لیے بے تاب ہیں، ایک شکار سے وکٹوں کی ففٹی کر لیں گے۔کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی میچ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں، دونوں ورلڈ چیمپئن ہی نہیں روایتی حریف بھی ہیں، زور کا جوڑ ہو گا رش بھی کھڑکی توڑ ہو گا۔ادھر کوہلی الیون نے بھی جوش دکھا دیئے، سارے پتے شو کرا دیئے، انجری کے شکار شیکھر دھون کی ٹیم انڈیا کو ٹینشن ہے، ان کے متبادل وِجے شنکر ہوں گے۔روہت شرما اور جسپریت بھمرا بھی اہم بھارتی مہرے ہیں، سپر میگا ایونٹ میں چھ کے چھ میچ بھارتی جیت چکے، پاکستانی شاہینوں نے تاریخ بدلنی کی ٹھان لی، دو سال پہلے چیمپئنز ٹرافی والی طاقت دکھانے پر نظر جما لی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کو شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل پہنچ گئی
error: Content is Protected!!