شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کرکٹ ورلڈکپ: قومی سکواڈ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات‌

کرکٹ ورلڈکپ: قومی سکواڈ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات‌

اسلام آباد(پاک نیوز سپورٹس) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور ٹیم منیجمنٹ نے ملاقات کی جس کے دوران ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی. عمران خان نے ٹیم کو اپنے کرکٹ تجربات کی روشنی میں‌ مفید مشورے بھی دیئے.وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا، چیئرمین کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ بھی ملاقات میں شریک ہوئی۔ اس دوران ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تیاریوں پر خصوصی بات چیت اور وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے 1992 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور مفید مشورے بھی دیئے۔ وزیراعظم نے ورلڈ کپ سکواڈ کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں جذبے اور لگن سے میچز کھیلنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  توانائی بحران کا حل حکومتی ترجیح ہے،اسحق ڈار