پاکستانتازہ ترین

پاکستان کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی،وسطی سندھ اور کشمیر ، گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخواہ میں تیز آندھی چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش گجرات میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پارا چنار سات، نور پور تھل چھ، گوجرانوالہ پانچ،ڈی جی خان تین، ڈی آئی خان اور بہاولنگر میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ جیکب آباد ، تربت نور پور تھل ، لاہور دادو ، سکھرمیں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!