پاکستانتازہ ترین

گرمی کی حالیہ لہر مزید 2 سے 3 روز تک جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)  ملک کے اکثر میدانی علاقوں کے ساتھ بالائی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں، محکمہ موسمیات نے گرمی کی حالیہ لہر مزید 2 سے 3 روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں لو چل رہی ہے اور متعدد شہروں کے درجہ حرارت 43 ڈگری تک جا پہنچے ہیں، لاڑکانہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران پنجاب، بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژن میں درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لو کے اثرات سے بچنے کیلئے احتیاط کی جائے۔ ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اس طرح ہیں۔ لاڑکانہ 49، جیکب آباد، سبی، بھکر میں 48، نوپور تھل، دادو اور میانوالی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، جہلم 46 ، منگلا، لاہور، پشاورمیں درجہ حرارت 45، راولپنڈی، اسلام آباد، بہاولپور، جھنگ، مظفرآباد، فیصل آباد 43، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ، حیدر آباد 39، کراچی اور کوئٹہ 35، مری اور اسکردو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker