پاکستانتازہ ترین

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان

کراچی(نامہ نگار) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشیں جل تھل ایک کررہی ہیں تو دوسری جانب بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک ہے،تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔سوات کے بالائی علاقوں کالام ،مدین اور بحرین سمیت مختلف بالائی علاقوں میں صبح سویرے بارش نے وادی کا حسن مزیدنکھار دیا۔ نوشہرہ اور مردان میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ ابر رحمت برسنے سے جہاں گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ منڈی بہاوٴالدین میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ فیصل آباد میں ہلکے بادل جبکہ ملتان میں موسم صاف ہے۔ بلوچستان کے علاقوں جعفر آباد ،نصیرآباد اور سبی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔حیدرآباد،جیکب آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک اور گرم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker