پاکستانتازہ ترین

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، گجرانوالا، سرگودھا ڈویژن ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم رہا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، بنوں ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پٹن میں 29، بنوں میں 23، راولپنڈی 22، اسلام آباد12 ،مری 05 اور لاہور میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:میجر جنرل ون جن اوہ ڈائریکٹر جنرل کوریا کی زیر قیادت وفد کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker