پاکستانتازہ ترین

سردی کی لہراوردھند مزید چند روز تک برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات

karachi weatherلاہور(پاک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز تک برقرار رہے گی ۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا دورانیہ سولہ سے بیس گھنٹے تک رہے گا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بشیتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں بادل چھائے رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ آئند ہ چند روز تک سردی اور شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ جبکہ لاہور گوجرانوالہ فیصل اباد اور ساہیوال ڈویژن میں دھند کا دورانیہ سولہ سے بیس گھنٹے تک رہے ۔ ہائی وے پرسفر کرنے والے ڈرائیور کو انتہائی محتاط رہنے اور شدید دھند میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی بڑی کامیابی،ریکوڈک معاملے میں 6 ارب ڈالر ایوارڈ پرحکم امتناع جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker