پاکستانتازہ ترین

بارشوں سے پروازوں کا نظام بری طرح متاثر،زمینی راستہ منقطع

snow slidingاسلام آباد(مانیترنگ سیل) ملک بھر میں بوندا باندی، ہلکی بارش اور جل تھل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی آنے سے فلڈ عملے کو الرٹ کردیا گیا۔ پشاور میں سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں سے پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔بالائی علاقوں میں میں برف باری سے رابطہ سڑکوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ ملک کے بیشتر شہروں میں بادل کی گرج برس اور گڑگڑاہت جاری ہے۔ سرد موسم میں برسنے والا ابر رحمت ناقص انتظامی امور کے باعث زحمت بنتا جارہا ہے۔راولپنڈی میں سرد موسم میں پہلی بار اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح طغیانی کی حد اٹھارہ فٹ کو عبور کرگئی ہے۔ راولپنڈی شہر میں فلڈ عملے کومحتاط رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پشاور میں برسنے والی بارش سے نکاسی نطام مفلوج ہوگیا ہے پورا شہر جوہڑ میں تبدیل ہوگیا ہے۔برساتی پانی کے باعث مختلف مقامات پر کچے مکانات منہدم اورسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ فیصل آباد میں موسلا دھار بارش سے نطام زندگی بر طرح متاثر ہے ۔ جگہ جگ پانی کھڑے ہونے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد میں بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ ملتان میں ہلکی رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم بجلی و گیس لوڈشینڈنگ نے لوگوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہوا ہے۔ لاہور میں سرد ہواؤں کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث زمینی آمدورفت کے ساتھ ساتھ فضائی نطام بھی بری طرح مٹاچر ہوا ہے۔ بارش کے بااعث لاہورآنے والی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ اسلام آباد مین بھی بارش اور دھند کے باعچ پروازوں کے شیڈول مین روبدل کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والی بارش کا سلالہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں جاری ہلکی و تیز بارش کے باعث سرد موسم ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔ کراچی مین چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ ملی میٹر پارش ریکاڑد کی جا چکی ہے۔ سردی کی شدت مین اضافے کی باعث شہریوں نے گرم کپڑوں کے لئے لنڈا بازار کا رخ کرلیا ہے۔ جبکہ کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازن کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک کے بالائی علاوں میں بارش کے ساتھ برف باری کا سلسلہ بھی جاریہے ۔ ملکہ کوہسار مری مین دو روز سے جاری برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ جس سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام ایبٹ آباد مین تین روز سے جاری بارش اوربرف باری کے باعث گلیات ٹھنڈیانی اور سرکل بکوٹ کی تمام رابطہ سڑکیں بندہوگئی ہیں۔ سوات ،منگورا اور بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے برف باری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئ ہے۔ سرد موسم میں گیس و بجلی کی بندش سے شہریوں کےئ معمولات زندگی بھی منجمد ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں،ملک میں گرمی 1، 2 روز جاری رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker