پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار

karachi weatherملک(مانیٹرینگ سیل) بھر میں سردی کی شدت برقرار ۔بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سےشدید برفباری، آزادکشمیرمیں برفباری کےباعث وادی نیلم اوروادی جہلم کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ملک کے بالائی و شمالی علاقے بدستور شدید سردی کی لپٹ میں ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہیں۔ وقفے وقفے سے برفباری کے باعث وادی نیلم اور وادی جہلم کا زمینی رابط منقطع ہوگیا۔۔ ایبٹ آباد میں برفباری رک جانے کے بعد بھی گلیات ، ٹھنڈیانی اور بکوٹ کی رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں ۔ جبکہ بجلی کا نظام بھی بحال نہیں کیا جاسکا۔ ادھر مالاکنڈ،مری اور ہزارہ ڈویژن میں بھی راستے بند ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح بھی تفریحی مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔ مری کے مضافاتی علاقوں میں بجلی گیس اور سڑکوں کی بندش سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ہیں جبکہ غذائی قلت کا بھی سامنا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گئے ہیں ۔ کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو میں منفی نو، استور میں منفی آٹھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں درجہ حرارت کچھ اسطرح رہے اسلام آباد چھ،لاہور سات، کراچی گیارہ، پشاور پانچ ،کوئٹہ منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی کے چیئرمین ظہیر عباس کل بھارت جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker