پاکستانتازہ ترین

درجہ حرارت 3سے7ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کاامکان

weatherآئندہ (مانیٹرینگ سیل)چوبیس گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیزہوائیں چلنے اوربارش کاامکان ہے۔۔جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہےگا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت تین سے سات ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کاامکان ہے۔ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھورمیں پڑی جہاں پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا۔ سب سےزیادہ سردی استورمیں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ دیگرشہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں رہے۔ ۔اسلام آباد میں کم سے کم دس اور زیادہ سےزیادہ انتیس ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور میں تیرہ اور تیس،کراچی سولہ اور پینتیس ،پشاور بارہ اور انتیس،کوئٹہ دو اورپچیس،مری سات اور انیس جبکہ مظفرآباد میں کم سےکم درجہ حرارت گیارہ اور زیادہ سے زیادہ اکتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ غلامی کا طوق ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker