پاکستانتازہ ترین

)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

لاہور(پاک نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں ہلکے بادل چھانے کا امکان ہے،سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقے تربت میں پارہ چھیالیس اور سبی میں انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!