پاکستانتازہ ترین

سندھ،بلوچستان میں شدیدگرمی درجہ حرارت44 تک رہنےکاامکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا اور سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ، حیدر آباد اور گوادر میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔کاشت کے اکثر علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جب کہ سکھر، ٹھٹھہ، نواب شاہ اور تربت میں درجہ حرارت چوالیس سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:کروڑوں روپے کی بنی پختہ نہر راجباہ نیاز بیگ اورپختہ کھال جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker