پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترحصوں میں کل سے بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد (بیوروچیف)  محکمہ موسمیات نے کل شام سے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کوئٹہ، ژوب، مکران، سکھر اور بہاولپور ڈویژن میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کل شام سے اتوار تک شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات کوہدایت کی ہےکہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قلات، مکران، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش خضدار میں 18 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آندھی اور طوفان سے 15 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker