پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبرپختون خوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر آندھی اور تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی ، گجرانوالہ اور سرگودھا ڈیژن میں بارش ہوسکتی ہے۔ خیبر پختون خوا میں مالاکنڈ ،ہزارہ ،پشاور ،کوہاٹ اور بنوں ڈویژن کے مختلف مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ مقامات پر بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین پاکستانی شہری ہیں حکومت ان کی ہرممکن مدد کرے گی، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker