تازہ ترینکالم

تم حاکم ہو،جابرہو،بے حس ہو

تم حاکم ہو،جابرہو،بے حس ہوطاقتوراداروں میں بااختیارعہدوں پرفائزہو،تمہارے پاس کھیلنے کاہنرہے،25کروڑانسانوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلواپنی تفریح کی خاطر،ہم عوام ہیں بے اختیارہیں مقروض وبے روزگارہیں صحت و تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں غذائی کمی کاشکارہیں سانس لینے کیلئے صاف ہواتک درکارنہیں پرتمہیں اس سے کیاغرض؟تم توسرمایہ دارہو،دھن دولت زر و زمین کے مالک ہوشوق سے کھیلوتمہارے لئے توفقط کھیل تماشہ ہے قانون کی کتابوں میں آئین کے نصابوں میں لچھے دارتقاریرمیں حاکم کے انتخاب کاحق عوام کے نام کرتے ہوپراختیارنہیں دیتے حقیقت میں سب فریب ہے بس اک کھیل ہے جوتم بااختیارکھیل رہے ہوتمہارے نام کی تمہارے کام کی توخاص پہچان نہیں نام بدل جاتے ہیں نام بدلیں تو لہجے ومزاج بدل جاتے ہیں کھیل حکمرانی کے انداز بدل جاتے ہیں کہتے ہوجمہوریت جسے فقط دھوکہ ہے25کروڑمیں سے 12 سے کچھ اوپربالغ ووٹرہیں جن میں 6کروڑکے لگ بھگ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں وہ بھی درجنوں جماعتوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں اورپھرسینکڑوں سوداگرووٹ کی منڈی لگاتے ہیں اسے تم جمہوریت کہتے ہو؟تم حاکم لوگ ہروقت آپس میں الجھے رہتے ہوتم جمہوری حاکم ہو،عادل ہو،محافظ ہو،بیوروکریٹ ہو،تاجرہوپرتم غریب نہیں ہوکبھی غورکروتو تم بھی انسان ہوکیاتم نے کبھی سوچاہے کہ آج 32ہزارآمدنی والابجلی،گیس کے بل گھرکے کرائے میں سے بمشکل ایک چیزکی قیمت اداکرپاتاہے توباقی ضروریات زندگی کہاں سے میسرآئیں گی؟کیاتم نے کبھی سوچاکہ عام عوام کی اکثریت تعلیم،صحت معیاری غذاکے بعداب بجلی اورگیس جیسی لازم سہولت سے محروم ہوچکے ہیں؟کیسے سوچوگے تم یہ سب کیسے سوچ سکتے ہوتم تواہل دولت ہوبااختیاربامراعات ہوتم توکھیل کھیلتے ہومیڈیسن کے ساتھ غذائی اجناس کے ساتھ تعلیم کے ساتھ بجلی گیس وپٹرول کی قیمتوں کے ساتھ تم بڑے قابل ہو تم بہت بہادرہو تم کمال درجہ ماہرہوباصلاحیت بھی ہوتبھی توتمہارے ذاتی کاروبارعروج پاتے ہیں ذاتی سرمایہ بڑھتاہی جاتاہے تم حاکم طبقہ ہواپنی تمام ترصلاحیت اپنے دھن دولت میں اضافے پرخرچ کرتے ہیں پوری توانائی اضافی لگن کے ساتھ جدوجہدکرتے ہو وہ بھی رات دن کرتے ہوکبھی تم نے سوچاکہ 25 کروڑلوگوں کے50کروڑہاتھ ہوتے ہیں؟50کروڑہاتھوں کوکام پرلگادوگے توتمہارے چندہزارہاتھ ان کی کمائی پرہاتھ صاف کرتے کرتے تھک جائیں گے پھربھی25 کروڑلوگوں کی تمام محرومیاں بھی دورہوجائیں گی خیرتمہیں یہ سوچنے کی فرصت میسرآئے گی توسوچوگے تم تومست ہواپنے کھیل میں

Related Articles

Back to top button