پاکستانتازہ ترین

شمالی علاقوں میں سرد ی کی نئی لہر، برفباری کا سلسلہ شروع

murree snowاسلام آباد(بیورو رپورٹ) شمالی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا ،پنجاب میں کئی کئی مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 7 ہوگیا کراچی میں گردوغبار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم سرما کی بارشوں کا دوسرا سلسلہ شروع ہوگیا ہے راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے لاہور میں سرد ہوا کے ساتھ بوندا باندی شروع ہوگئی اور سردی بڑھ گئی ہے پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ ، فیصل آباد ، سرگودھا میں بھی بارش ہوئی پشاور20 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے کراچی میں سرد ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا آزاد کشمیر کے علاقوں مظفر آباد ، راولاکوٹ میں بارش سے موسم سرد ہوگیا شمالی علاقہ جات سوات سمیت دیگر مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور درجہ حرارت منفی تین سے گر گیابلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا برفباری سے کوئٹہ ، چمن شاہراہ بند ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کےدہم کلاس کے طلبا کا گروپ فوٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker