تازہ ترینعلاقائی

حاصل پور:ثاویہ مزمل رامے آفیسر سوشل ویلفیئر کے خلاف دھرنا

حاصل پور ﴿ بیورو رپورٹ﴾ ثاویہ مزمل رامے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر حاصل پور کی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سید فخر عباس شاہ معروف سماجی شخصیت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ مورخہ13 اپریل بروز جمعۃالمبارک کو پریس کلب حاصل پور سے صبح 9 بجے ایک پر ہجوم احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ یہ ریلی عدالت چوک میں ثاویہ مزمل رامے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کے خلاف دھرنا بھی دیا جائے گا اس ریلی میں امن ویلفیئر سوسائٹی،فریندز ویلفیئر سوسائٹی و دیگر فلاحی تنظیمیں شرکت کریں گی۔ اس ریلی میں مذکورہ ویلفیئر آفیسر کی من پسند فلاحی تنظیمیں بنا کر فنڈز خرد برد کرنے حرکات کا پردہ چاک کیا جائے گا۔اگر نام نہاد فرضی تنظیمو ں کا خاتمہ نہ کیاگیا اور انجمن فلاح مریضاں کے شفاف الیکشن نہ کرائے گے۔تو احتجاجی سلسلہ جاری رہیگا۔اس موقع پر میاں شعیب انجم، شیخ محمد طارق ، سجاد احمد گل،سہل منیر باجوہ ودیگر افراد موجودتھے

یہ بھی پڑھیں  تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ: گورنرپنجاب کا بل پر فوری دستخط نہ کرنیکا فیصلہ

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker