تازہ ترینکھیل

ویسٹ انڈیز نے نیو زی لینڈ کو شکست دیدی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکت دیکر دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کو اٹھارہ رنز کا ہدف ملا تھا جو ویسٹ انڈین بلے بازوں نے آصانی سے حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیو زی لینڈ کوجیت کیلئے ایک سو چالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں کیوی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنز بنائے جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہو گیا اور فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روز ٹیلر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالیس گیندوں پرباسٹھ رنز بنائے ۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیریبین سائیڈ کو ایک سو انتالیس رنز پر ڈھیر کردیا۔ کرس گیل تیس، پولارڈ اٹھائیس اور سیموئلز چوبیس رنز بناسکے۔بریس ویل اور ساؤتھی نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  .بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker