شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / افغان حکومت نے واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

افغان حکومت نے واٹس ایپ پر پابندی عائد کردی

کابل(مانیٹرنگ سیل) افغان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق ٹیلی کام اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور شدت پسند گروپس آپسی رابطوں کے لیے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام استعمال کرتے ہیں اور اسی کے ذریعے حملوں کی حکمتِ عملی مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے استعمال پر عارضی پابندی کرتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو 20 روز تک انہیں بند رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ مواصلات کے وزیر نے کہا کہ خفیہ ایجنسی نے طالبان اور شدت پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر موبائل میسجنگ ایپ پر پابندی عائد کی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان حکومت کے فیصلے پر ٹیلی کام کمپنیز نے شدید احتجاج کیا اور پابندی کو آزادی اظہار رائے کا حق چھیننا قرار دیا تاہم وزیرمواصلات نے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!