تازہ ترینعلاقائی

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 84ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری پرنو رکنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل

ڈیرہ غازیخان﴿بیوروپورٹ﴾ .ضلع ڈیرہ غازیخان میں 84ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانے اور خریداری عمل کی نگرانی کیلئے مقامی ایم پی اے اور کسان نمائندوں پر مشتمل نو رکنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے . ہر خریداری سنٹر پر گریڈ 17کے آفیسر کی بطور سنٹر کو آرڈینیٹر آفیسر تعیناتی کر دی گئی ہے . یہ بات ڈی سی او ڈیرہ غازیخان محمد شاہد نے گندم خریداری مہم سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . ڈی سی او نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میںامسال گندم خریدنے کیلئے مہم 25 اپریل سے شروع کی جائے گی اور مطلوبہ ٹارگٹ کے سو فیصد حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محکمہ خوراک اور ریونیو کے مشترکہ تعاون سے جامع پلان تشکیل دے دیاگیاہے . انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 9 گندم خریداری مراکز ڈیرہ غازیخان ، اڈہ رند ، شاہ صدر دین ، شادن لنڈ ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی ، تونسہ شریف ، ٹبی قیصرانی اور ریتڑہ میں قائم کر کے انچارج سنٹر او ردیگر عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں . انہوںنے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر گرداوری اور گندم کی خریداری کے عمل کو گزشتہ سال کی طرح کمپیوٹر ائزڈ کر کے قانونگو وائز لسٹیں متعلقہ خریداری مراکز پر آویزاں کی جائیں گی . ڈی سی او نے کہاکہ کاشتکاروں کو بار دانہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی سنٹر پر انچارج و عملہ کی غفلت و زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا . انہوںنے کہاکہ کسانو ںکو بار دانہ صرف کال ڈیپازٹ پرآٹھ بوری جیوٹ یا 16 پی پی تھیلہ فی ایکڑ رقبہ کے حساب سے تقسیم کیا جائے گا . بار دانہ کے حصول کیلئے ٹوکن جاری کیے جائیں گے اور کسی بھی کاشتکار کو بیکوقت سو سے زائد بوری باردانہ جاری نہیں کیا جائے گا. انہوںنے کہاکہ چھوٹے کسانوں کو آڑھتیوں اور مڈل مین کے ناجائز منافع سے بچانے کیلئے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی . انہوںنے کہاکہ گندم خریداری عمل کی نگرانی کیلئے ضلعی و تحصیل سطح پر متعلقہ ایم پی اے ، ضلعی پولیس آفیسر ، ای ڈی او زراعت ، ڈی ایف سی ، چیئرمین ضلعی بیت ا لمال کمیٹی اور نمائندہ کسان پر مشتمل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین ڈی سی او ہوں گے . یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سنٹرکوآرڈینیٹر آفیسران سے گندم کی خریداری اور عملہ کی کارکردگی بارے رپورٹ حاصل کر کے حکومت کو ارسال کرے گی . انہوںنے ہدایت کی کہ بار دانہ کی تقسیم اور گندم خریداری مہم کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں . انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی و تحصیل سطح پر شکایات سیل قائم کیا جائے گا جو 24گھنٹے کام کرے گا علاوہ ازیں ہر سنٹر پر سکیورٹی اور نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے پولیس تعینات کی جائے گی .

یہ بھی پڑھیں  سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا پی آئی اے کی نجکاری بارے تشویش کا اظہار،وزارت سے وضاحت طلب

.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker