تازہ ترینکھیل

ویمن ٹی20ورلڈ کپ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

گال (نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  خواتین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم انگلینڈ سے تینتالیس رنزسے شکست کھاگئی۔ ایک سو چونتیس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف نوے رنزہی بنا سکی۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کرانگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مقررہ بیس اوورز کے اختتام پر انگلینڈ نے چھ وکٹیں گنوا کر ایک سو تینتیس رنز اسکور کئے۔
انگلینڈ کی جانب سے لورا مارش چون رنزبنا کر نمایاں رہیں، جب کہ شارلٹ ایڈورڈز نے پینتالیس رنزاسکور کئے۔ پاکستانی کپتان ثنا میر نے بیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سو چونتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بیس ویں اوور میں نوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جویریہ ودود تیئیس رنز کے ساتھ فتح کی تگ ودو کا بنیادی کردار بنیں۔ ہولی کولون نے نو رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کئے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں دستی بم دکھا کر اکیلے شخص نے بینک لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker