پاکستانتازہ ترین

2 صدیوں کی بہاریں دیکھنےوالی طویل العمرخاتون آخرکاردنیا چھوڑگئی

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾2 صدیوں کی بہاریں دیکھنے والی طویل العمر خاتون آخر کار دنیا چھوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقہ سندھانوالہ کے رہائشی مرحوم علم دین دھوبی کی بیوی محمد بی بی تقریبا 150سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کی اولادنرینہ میں2بیٹے اور 4بیٹیاں تھیںجس میں سے ایک بیٹا اللہ دتہ جس کی عمر تقریبا 90سال کے قریب ہے ابھی زندہ ہے اور مرحوم کے پڑ پوتے ،پڑپوتیوں ،نواسے، نواسیوں کی تعداد 70کے قریب ہے اورجن میں سے اکثرنانا اور داد بن چکے ہیں بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کی نظر اور ذہن ابھی تک بالکل ٹھیک تھا اور وہ خود چل پھر سکتی تھیں علاقہ کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحومہ کو دنیا کی طویل العمرخاتون ہو نے کا خطاب دیا جائے اور گینز بک میں نام درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا کروز میزائل ’’رعد‘‘ کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker