شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / علاقائی / کھاریاں میں عورت کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

کھاریاں میں عورت کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

کھاریاں ﴿بیوروچیف﴾ محلہ عزیز پورہ کھاریاں میں عورت کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا، تھانہ کھاریاںکینٹ میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج معلوم ہوا ہے کہ کھاریاں کے محلہ عزیز پورہ میں گزشتہ رات35سالہ گلشن نامی عورت کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا، واقعہ کا علم صبح ہونے پرہوا، جب گھر کا دروازہ بار بار کھٹکھٹایا گیا لیکن دروازہ نہ کھلا شک گزرنے پرپولیس کو اطلاع دی گئی جس نے ا ٓکر تالا توڑ کر مقتولہ کی نعش برآمد کی پولیس تھانہ کھاریاںکینٹ نے مقتولہ کی ہمشیرہ عزیز بیگم کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: سٹی پولیس کا چھاپہ جوا کھیلنے والے چار جواریے گرفتار