تازہ ترینعلاقائی

لاہور سے دو خاتون ڈاکو گرفتار، مال مسروقہ برآمد

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سندر کے علاقے میں دو ڈکیت عورتوں نے واردات کے دوران اہل خانہ کو زخمی کردیاجبکہ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم برآمد کرلی ۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین پوش علاقے میں واقع ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ذیشان کے گھر داخل ہوئیں اورچھری کی نوک پر گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ لیے جبکہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر اہل خانہ کو زخمی کردیا اور رسیوں سے باندھ کر فرارہوگئیں ۔ پولیس نے دونوں خواتین زبیدہ اور صوبیہ کو گرفتار کرکے مسروقہ نقدی اور زیورات برآمد کرنے کے بعد انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورترکی کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے:شہبازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker