پاکستانتازہ ترین

خواتین کا عالمی دن ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا گیا

womens-day_lpic-0803ملک(مانیٹرینگ سیل) بھر میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبات جو ش خروش سےمنائی گئیں ۔ آج خواتین نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کا عزم کیا۔ سندھ اسمبلی میں بھی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ۔ دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔خواتین کو خراج تحسین پیش کر نےکےلئےکہیں نکالی گئیں ریلیاں تو کہیں ہوئیں رنگا رنگ تقریبات،جس میں خواتین کے ساتھ مرد حضرات نے بھی اپنی ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات کو زندگی کے پر شعبے میں سراہا ۔کوئٹہ میںمنعقدہ تقریب میں خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے شعور وآگہی اجاگر کرنا صرف عالمی دن تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اس سلسلے میں سال بھر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جانا چاہئے ،تقریب میں خواتین کی دلچسپی کے لئے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے ۔فیصل آباد میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ساٹ چنیوٹ میں جینڈر ریفامر ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور چمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیرا ہتمام یوم خواتین کے منایا گیا سمینار اور ریلی کا انعقاد ہوا جس میں مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کی خواتین و مردکی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شرکا نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں پاسکتا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button