تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:نامعلوم افراد نے خاتون کوقتل کرکے نعش بھٹہ خشت میں پھینک دی

رینالہ خورد ﴿تحصیل رپوٹر ﴾نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرکے نعش بھٹہ خشت میں پھینک دی پولیس نے نعش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کر دی ہے واقعات کے مطابق علیم ٹائون رینالہ خورد کی رہائشی تسنیم اختر زوجہ بشیر احمد چار روز قبل اپنے عزیزوں کو ملنے کیلئے اوکاڑہ کینٹ گیمبر گئی جب کہ چارروز بعد تسنیم اختر کی نعش تھانہ صدر رینالہ خورد کے علاقہ پیر دی ہٹی روڈ ایک بھٹہ خشت سے ملی خدشہ ہے کہ خاتون کو نامعلوم افراد نے قتل کر کے بھٹہ خشت پر بھینک دیا تھا پولیس کے مطابق خاتون کی نعش پھول چکی تھی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ روانہ کر دیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button