پاکستان

لاہور خواتین کنسرنز نیٹ ورک کے الیکشن کا انعقاد

لاہور ﴿سٹاف رپورٹر﴾ حکومت پاکستان خواتین پر ہونے والے تشدد بارے میں وضح کئے جانے والے قوانین پر عملدرآمد کروائے‘ ان خیالات کا اظہار ویمن کنسرنز نیٹ ورک پاکستان کی صدر ثمینہ مختار نے خواتین کنسرنز نیٹ ورک کے ضلعی الیکشن کے بعد منتخب ہونے والی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے اپنے خطاب میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ خواتین اب خود کو تنہا نہ سمجھیں‘ انہوں نے کہا کہ خواتین کنسرنز نیٹ ورک پورے پاکستان میں خواتین کی نمائندہ تنظیم کا ایک پراجیکٹ ہے‘ تفصیل کے مطابق مورخہ 21فروری 2012 بروز منگل کو خواتین کنسرنز نیٹ ورک اور پتن کے زیرِ اہتمام لاہورمیں خواتین کنسرنز نیٹ ورک کاضلعی الیکشن یونین کونسل نمبر 87میں منعقد ہوا جس میں شمیم اختر بھاری اکثریت سے صدر ضلعی صدرمنتخب ہوئیں‘ دیگر عہدیداران میں جنرل سیکرٹری ناہید عدیل ، نائب صدر عابدہ اعجاز، جوائنٹ سیکرٹری رخسانہ لیاقت، خزانچی سلمیٰ یاسمین اورغزالہ رحمان سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئیں‘اسی طرح مجلسِ عاملہ کے عہدوں پر داتا گنج بخش ٹاو،ن سے نبیلہ شاہین ایڈووکیٹ ،راوی ٹاو،ن سے کلثوم نعیم ،سمن آباد ٹاو،ن سے رفعت آرا صبوحی اور نشتر ٹائون سے مریم بی بی کامیاب قرار پائی‘الیکشن کے بعد حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عہدیداران سے خواتین کنسرنز نیٹ ورک پاکستان کی صدرثمینہ مختار نے حلف لیا‘ خواتین کنسرنز نیٹ ورک کی قومی صدر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لاہور کی عہدیداران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خواتین پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہ کیا جائے، اور تشدد کرنے والے ہاتھوں کو جلد روکا جائے اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے پاس ہونے والے قوانین پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا‘واضح رہے کہ خواتین کنسرنز نیٹ ورک خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکنے اور سیاست میں خواتین کے کردار کو اُجاگر کرنے کے مشن پر کام کر نے والی قومی سطح کی تنظیم کا ایک پراجیکٹ ہے‘ جس کا مقصد خواتین میں سیاسی‘ سماجی‘ معاشرتی اور اخلاقی شعوربیدار کرنا ہے‘خواتین کنسرنز نیٹ ورک الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے پنجاب کی صوبائی صدر صابرہ عصمت اور قومی نائب صدر شگفتہ کے علاوہ پراجیکٹ کوآرڈی نیٹر عنبرین یٰسین خان اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرر محمد فاروق حسن بھی موجود تھے اور انہوں نے الیکشن جیتنے والی خواتین کو مبارک باد دی‘وجاہت بتول نے اپنے خطاب کے دوران خواتین کنسرنز نیٹ ور ک کو پتن کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker