پاکستانتازہ ترینکھیل

ویمنزورلڈ کپ میں پاکستان کانیوزی لینڈ کوجیت کےلئے105رنزکاہدف

woman teamآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ(نما ئندہ لاھور) کے گروپ بی میں شامل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو پانچ رنز کا ہدف دیا ہے۔کٹک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو انکی ٹیم کیلئے درست ثابت نہ ہوسکا۔کھلاڑیوں نے غلط شاٹس کھیلتے ہوئے جلد وکٹیں گنوائیں۔ پوری ٹیم ایک سو چار رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسماویہ اقبال بائیس، بسمہ معروف بیس، قانیتا جلیل چودہ رنز بناسکیں۔ نیوزی لینڈ کیلئے رچل کینڈی نے چار، نکول براؤن اور لوسی ڈولن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تینوں میچز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:حرجماعت نے پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیئے ہیں۔ محمد ہاشم خاصخیلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker