تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:ورلڈ اینٹی سموکنگ ڈے کےحوالےسےایک سیمینارمنعقد ہوا

سیالکوٹ ﴿ بیورو رپورٹ﴾ورلڈ اینٹی سموکنگ ڈے کے حوالے سے ڈی سی او سیالکوٹ کی ہدایت پر محکمہ صحت کے زیر اہتمام ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر اعوان کی زیر صدارت ایک سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر فیاض احمد بٹ ، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ابجد علی طور اور ڈاکٹر ریاض حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف تنظیمو ں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر اعوان نے کہاکہ سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر سمیت بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ کے تمباکو میں4000کیمیکلز ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتھائی خطرناک ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت تعلیمی اداروں کے 100میٹر حدودکے اندر سیگریٹ کی فروخت ایک جرم ہے اور 18سال سے کم عمر افراد کو سیگریٹ فروخت کرنے کی ممانت ہے جبکہ سرکاری اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سیگریٹ نوشی جرم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ کے تمام سرکاری دفاتر میں سموگنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button