تازہ ترینعلاقائی

این اے 144میں بد ترین شکست پرقیادت کو اب شاہ محمود قریشی کو بھی شوکاز نوٹس دینا چاہئے . مسعود شفقت ربیرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ این اے 144 میں بد ترین شکست پرپارٹی قیادت کو اب شاہ محمود قریشی کو بھی شوکاز نوٹس دینا چاہئے ۔مجھے شوکاز نوٹس دینے والے شاہ محمود قریشی کے امیدوار اپنی ضمانت بھی نہ بچا سکے، کارکنو ں نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ نہ دے کر ضلعی عہدیداران اور شاہ محمود قریشی کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا ہے ، بری طرح شکست نے ضلعی قیادت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق کی فتح حلقہ کے عام آدمی کی فتح ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے ان کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری ریاض الحق (جج) کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد صحافیو ں سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار کی بھر پوراکثریت سے کامیابی مسلم لیگ (ن) کی پالیسوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، تاریخ بتائے گی کہ این اے 144اوکاڑہ کے ووٹرز نے درست فیصلہ کیا تھا ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا نظریاتی کارکن ہو ں چیئرمین کے ہر فیصلہ کی پابندی کر وں گا لیکن الیکشن نتائج کے ذمہ داروں کے خلاف عمران خان کو سخت ایکشن لینا چاہیے*

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعلیٰ پنجاب کی پتوکی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ایم این اے رانا محمد حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker