تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی 20: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 بناسکی۔بنگلہ دیش  کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 29 ، نسیم احمد اور محموداللہ نے 19 ، 19 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ معین علی اور لیونگسٹن نے دو ، دو کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 15 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، جوز بٹلر 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملان 28  اور جونی بیئرسٹو 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور نوسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ بنگلا دیش اس سے پہلے اپنے پہلے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گورنرپنجاب کی لاعلمی کایہ عالم، علامہ اقبال کے اشعائر کو قائداعظم اشعا ئرکہہ کرپڑھ ڈالے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker