پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:150وکلا کی ڈگریاں جعلی نکلیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے 150وکلا کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ڈسڑکٹ باراسلام آباد کے جنرل سیکر ٹری چوہدری ایوب ارباب گجر نے بتایا کہ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس کے لیے 12سو وکلا اپنی اسناد جمع کروا چکے ہیں جبکہ مختلف صوبوں سے آنے والے 150وکلا جنکی ڈگریاں جعلی تھیں، وہ اس ڈر کے باعث اپنی ممبر شپ ترک کر کے غائب ہو چکے ہیں اور ان کی اسناد تصدیق کرانے پر جعلی ثابت ہوئی ہیں۔جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ جعلی ڈگریاں رکھنے والے ممبران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسناد جمع کرانے کے لیے 22 دسمبر آخری تاریخ مقر ر کی گئی ہے تاہم ابھی تک 18 سو وکلامیں سے 12سو وکلا نے اپنی اسناد جمع کرائی ہیں۔ جنرل سیکرٹری نے مزید بتایا کہ آخری تاریخ تک اسناد جمع نہ کرانے والے وکلاکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیا پر امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی تصویر کی دھوم،حقیقت اس کے برعکس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker