سرگودہا ﴿تحصیل رپورٹر﴾زمین پر بسنے والی مخلوق کا تحفظ موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جن کو ہم درپیش خطرات سے بچا کر نہ صرف ان کی نسل میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ آنے والے وقت میں ہم اپنے چاروں اطراف ایک سرسبز اور خوبصورت ماحول کو بھی محسوس کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر سرگودھایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے شعبہ بائیولوجیکل سائنسز (WWF)اور انٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا۔اُنہوں نے کیا کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اس دنیا میں تمام مخلوقات جن میں خوبصورت نباتات اور حشرات الارض بھی شامل ہیں کو ہت سے خطرات درپیش ہیں جنہیں آج صرف اسی صورت بچایا جا سکتا ہے کہ ہم قدرتی ماحول کا جائزہ لیں اور عوام الناس میں اس کا شعور بیدار کریں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ دور حاضر میںشعبہ بائیولوجیکل سائنسز اور ہمارے زرعی سائنسدانوں پر یہ گہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ بنی نوع انسان میں شعور اجاگر کریں اور ماحول کو صاف اور خوبصورت بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ سرگودھا کے زرعی سائنسدانوں نے پودوں کو درپیش بیماریوں سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے انتہائی سود مند نتائج پیدوار میںاضافے اور متبادل اجناس کے سلسلے میں ہمارے سامنے آ رہے ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس مہر ظفر عباس لک نے کہا کہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور منشیات سے مکمل چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں ایسے فلاحی کام کرنے ہوں گے جن سے اپنی ذات کے علاوہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو اور ہمیں بطور سچے مسلمان محب الوطن پاکستانی سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لئے رضا کارانہ طور پر آگے بڑھنا ہو گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ مانٹرنگ یونٹ انٹی نارکوٹکس محمد شاہد کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی کی عادت میں مردوں کے علاوہ خواتین کی تعداد میںغیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے ۔جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نشے کے عادی شخص ہماری ہمدردی اور پیار کا مستحق ہے اور ہمیں نشہ کرنے والے سے نہیں بلکہ نشے سے نفرت کرنی چاہیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے WWFکی نمائندہ میںمس مہوش نے کہا کہ ہمارا ادارہ سرگودھایونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کو مدنظر رکھتے (eco internship)پرورگرام شروع کرے گی اور جامعہ سرگودھا ملک بھر میں واحد ادارہ ہو گا جس کے ساتھ ہم یہ پروگرام کر رہے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ سرگودھایونیورسٹی کے اپنے حقیقی مقاصد کے ساتھ ساتھ نیکی جذبے سے سرشار اپنے کام کر رہی ہے جس کا فائدہ عوام الناس کو ہو رہا ہے ۔تقریب سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کی زیر قیادت خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر رجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈائریکٹر (ORIC)پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین ،ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر الیاس طارق،ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل،پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد ،پرنسپل یونیورسٹی کالج آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفراقبال،مختلف شعبہ جات کے صدور ،اساتذہ اور طلبائ وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔
You must be logged in to post a comment.